نووان کولا سیکرا اور لہیرو کمارا سری لنکن کرکٹ ٹیم میں طلب
ہمبنٹوٹا(یو این پی) سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف آخری تین ون ڈے میچوں کیلئے فاسٹ بالر نووان کولا سیکرا اور لہیرو کمارا کو طلب کر لیا۔ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بالر سرنگا لکمل کو واپس کولمبو بھیج دیا گیا ہے کیونکہ وہ وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث آئندہ میچوں میں میزبان ٹیم کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سرنگا لکمل کی گزشتہ دو روز سے طبیعت ٹھیک نہیں جس پر انہیں مزید علاج کی خاطر قومی اسکواڈ سے الگ کیاگیا ہے۔