ویمنز ورلڈ کپ میں آج آرام کادن،کل دو میچ کھیلے جائینگے

ویمنز ورلڈ کپ میں آج آرام کادن،کل دو میچ کھیلے جائینگے

برسٹول (یو این پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) جمعہ کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائییگا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں تاہم آج جمعہ کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی