ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس پیدا کرنے کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس پیدا کرنے کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا ...

  

 لاہور(کامرس رپورٹر )حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے دوران ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس پیداکرنے کیلئے صوبہ کے ترقی پسند کاشتکاروں کو دوارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت ترقی پسند کاشتکاروں کو ایکسپورٹ کوالٹی کی سبزیوں ، آم ، سٹرس فروٹ ، چاول پیداکرنے کیلئے دنیاکا جدید ترین انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی نیز مذکورہ معاونتی اقدام سے کاشتکار جدید زرعی آلات اور ایکسپورٹ کیلئے تمام تر لوازمات خرید کر زرعی اجناس پیداکرسکیں گے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں ترقی پسند کاشتکاروں کو 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی جس کے برعکس 30فیصد رقم کسانوں کو خود خرچ کرناہو گی۔ انہوں نے کہاکہ زرعی اجناس تیار کرنے کیلئے کاشتکاروں کو اپنے فارمز پر انفراسٹرکچر بھی بنانا ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ منصوبہ کے آغاز کااعلان ہونے پر محکمہ زراعت توسیع کے حکام ہر ضلع کی سطح پر زرعی اجناس کے ترقی پسند کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سبسڈی کے حصول کیلئے سبزی کے ترقی پسند کاشتکاروں کے پاس کم ازکم 100ایکڑ ، چاول کے کاشتکاروں کے پاس 250 ایکڑ ، آم اور سٹرس فروٹ کے باغبانوں کے پاس 200ایکڑرقبہ کا ہونا ضروری ہو گا۔

مزید :

کامرس -