پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی نمائش آج شروع ہو گی

پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی نمائش آج شروع ہو گی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش آج کراچی میں شروع ہو گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کے مطابق نمائش میں مقامی فرنیچر ساز اداروں کے ساتھ ساتھ چین، اٹلی، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور بنکاک سے وفود شرکت کریں گے۔نمائش میں ایک سی ملکی و غیر ملکی اداروں کا تیار کردہ فرنیچر رکھا جائے گا۔ نمائش کا مقصد پاکستان میں تیار ہونے والے بین الاقوامی فرنیچر کو بیرون ملک متعارف کرانا ہے۔نمائش پاکستان میں فرنیچر کی صنعت سے وابستہ ماہرین کو اپنی مہارت کے اظہار اور نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد دے گی۔ معیاری فرنیچر کی برآمد میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں کاروباری شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات جن میں ایس ایم منیر، افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے سربراہ زبیر طفیل نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید :

کامرس -