عالمی منڈیوں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تجاوز طلب کرنے کا فیصلہ

عالمی منڈیوں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تجاوز طلب کرنے کا فیصلہ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزارت تجارت پاکستان نے بیرون ممالک متعین پاکستانی سفارتخانوں کے کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف چیمبرزآف کامرس اور تجارتی تنظیموں سے تجاویز طلب کرنے کافیصلہ کیاہے جن کی سفارشات کی روشنی میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے تاکہ کاروباری ، تجارتی ، صنعتی ، درآمدی و برآمدی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ایسے ممالک جہاں پاکستانی سفارتخانے اور کمرشل اتاشی موجودہیں وہاں کی منڈیوں سے بھرپوراستفادہ ممکن بنایاجاسکے۔

مزید :

کامرس -