پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال

پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال

  

لاہور(کامرس رپورٹر)اسلام آباد اورپنجاب بھرمیں صنعتوں،پاور سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کوایک دن کی بندش کے بعدگیس کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بیان کے مطابق گزشتہ روزاینگرو ایل این جی ٹرمینل میں خرابی پیدا ہو گئی تھی ،جسیدور کر دیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق خرابی دور ہونے کے ساتھ ہی اسلام آبادسمیت پنجاب بھرمیں صنعتوں،پاور سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کوآر ایل این جی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -