قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کرکٹ کیمپ لاہور میں جاری

قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کرکٹ کیمپ لاہور میں جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کرکٹ کیمپ جمعرات کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ذہنی مضبوطی پر بھی کا م کیا گیا۔ اکیڈمی کے کوچز قومی ٹیم کو متبادل کھلاڑی مہیا کرنے کے مقصد کو ذہن میں رکھ کر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ کیمپ 3 جولائی کو شروع ہوا اور 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے آخر میں کھلاڑیوں کو پریکٹس میچز کھلائے جائیں گے۔ کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اوپنرز سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، صاحب زاہد فرہان، مڈل آرڈرز میں عمر امین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، عمر اکمل، فاسٹ بولرز میں عثمان شنواری، ثمین گل، محمد عرفان، میر حمزہ، رمان رئیس، سپنرز میں محمد اصغر، شاداب خان، بلال آصف، محمد عرفان، اسامہ میر، فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈرزمیں عامر امین، فہیم اشرف، عماد بٹ، حسین طلعت، سپن باؤلنگ آل راؤنڈرز میں محمد نواز، آغا سلمان، وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسن شامل ہیں ۔ شاداب خان، فہیم اشرف، حارث سہیل ، رمان رئیس اور فخر زمان کیمپ کو بعد میں جوائن کریں گے جبکہ محمد نواز، آصف ذاکر اور حسین طلعت ملک سے باہر ہیں۔ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس کی تیاریوں کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر مذکورہ کرکٹرز اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کررہے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -