چین کا ریلوے کی تاریخ کا دوسرا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

چین کا ریلوے کی تاریخ کا دوسرا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)چین ،سچوان تبت ریلوے منصوبہ کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دے گا ،یہ منصوبہ چینی ریلوے تاریخ کا دوسرا بڑا منصوبہ ہو گا جو جنوب مغربی چین کے خود مختار علاقے تبت میں تعمیر کیا جائے گا ۔

اس سے قبل چین ایک عظیم منصوبہ کنگہائی تبت ریلوے تعمیر کر چکا ہے ،نئے منصوبے کے تحت ریلوے لائن جنوب مشرقی کنگہائی تبت کی سطح مرتفع سے گزرے گا ، یہ دنیا کا بہت جغرافیائی طورپر بہت پیچیدہ علاقہ ہے ، سچوان تبت ریلوے کی تعمیر اور تکمیل سے دنیا کے بڑے خطرات پر قابو پایا جائے گا۔یہ بات چینی اکیڈیمی آف سائنسز کی چیف انجنیئر یو یانگ نے بتائی ہے جو کہ اس منصوبے کیلئے فنی اور سائنسی تعاون فراہم کررہے ہیں ، ان کی ٹیم ان دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے ریلوے لائن گزارنے کیلئے منصوبے میں مشاورتی خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ چائنا ریلوے ایری آن انجینئرنگ گروپ کمپنی لمٹیڈ اس منصوبے کی ڈیزائننگ کررہی ہے، یہ منصوبہ جنوب مغربی چینی صوبے سچوان کے شہر چینگ ڈو سے شروع ہو گا یا آن اور کانگ ڈنگ سے گزرتا ہوا کم ڈو کے ذریعے تبت تک جائے گا ، بعد ازاں یہ منصوبہ نائی انگ چی اور شانان کے علاقے سے گزرتا ہوا تبت کے دارالحکومت لاسا پر اختتام پذیر ہو گا ، اس منصوبے کی کل لمبائی 1700کلومیٹر ہے،اس پر 36.88ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی ، اس دشوار گزار منصوبے پر 2019ء میں کام شروع کر دیا جائے گا اور یہ سات سال میں مکمل ہو گا

مزید :

کامرس -