پا کستان سیکیورٹی پر نٹنگ کارپوریشن 100 ارب روپے میں سٹیٹ بینک کوفروخت

پا کستان سیکیورٹی پر نٹنگ کارپوریشن 100 ارب روپے میں سٹیٹ بینک کوفروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) امریکی حکومت کی جانب سے کولیشنسپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) روکے جانے بعدریونیوکی کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے پاکستان سیکیورٹی پر نٹنگ کارپوریشن جیسا منافع بخش ادارہ چپکے سے اسٹیٹ بینک کو 100 ارب روپے میں فروخت کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے کی تمام تر ذمہ داریاں گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کو سونپ دی گئی تھی جس کی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک حکام بھی تصدیق کرچکے ہیں پرنٹنک کارپوریشن اب اسٹیٹ بینک کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کرے گا 1949 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ حکومت پاکستان کی ملکیت اور وزارت خزانہ کے ماتحت تھا جس کی ذمہ داریوں میں کرنشی نوٹوں کے علاوہ سیکیورٹی دساویزات کی پرنٹنک شامل ہیں مالی سال 2015-16میں اسٹیٹ بینک نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنک کارپوریشن کو بینک نوٹ کی پرنٹنگ کی مد میں 17.73 روپے کی ادائیگی کی تھی فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک حکومت کو 100ارب روپے خسارے کو جی ڈی پی کے 5فیصد تک رکھنے میں مددگار تو ہوگا تاہم اس کے باوجود یہ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ جی ڈی پی ٹارگٹ 3.8فیصد سے زیادہ ہے واضح رہے وزارت خزانہ نے سرکاری اثاثے کی فروخت کے لئے وفاقی حکومت سے منظوری لی تھی جبکہ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے منقد کئے گئے اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں اس سرگرمی کا ذکر نہیں کیا تھا جس سے ظاہر ہوتا کہ حکومت اس سودے کو خفیہ رکھنا چاہتی تھی۔

مزید :

کامرس -