عرفان اقبال شیخ کے ساتھ تعاون کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ،طاہر جاوید

عرفان اقبال شیخ کے ساتھ تعاون کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ،طاہر ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ملک طاہر جاوید نے آج یہاں جمعرا ت کے روز جاری کردہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایم این ٹریڈرز ونگ لاہور کے لیے مقرر کردہ نئے صدر عرفان اقبال شیخ کے ساتھ لاہور کی کاروباری برادری بھرپور تعاون کرے گی تاکہ لاہور صحیح معنوں میں کاروباری سرگرمیوں کا مرکز و محور بن جائے .ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ عرفان اقبال شیخ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر اور عہدیدار ر کی حیثیت سے کاروباری طبقہ کے ساتھ گہرے تعلقات کے علاوہ لاہور شہر کی مشہور و مقبول شخصیت ہیں اس لیے ملک طاہرجاوید نے کہا ہے کہ تاجر ونگ کے نئے صدر کے ساتھ تعاون کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی .اس سے پنجاب حکومت اور لاہور کی کاروباری برادری کے مابین قربت و ہم آہنگی بڑھے گی .ملک طاہر جاوید نے اعلان کیا ہے کہ عرفان اقبال شیخ کے ساتھ تعاون کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

۔

مزید :

کامرس -