ہڑپہ میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا ،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے سے پیش آیا :موٹروے پولیس

ہڑپہ میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا ،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ...
ہڑپہ میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا ،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے سے پیش آیا :موٹروے پولیس

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی وے پر ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا ،موٹروے پولیس نے پورے علاقے کو کارنر آف کرتے ہوئے آئل ٹینکر کی لیکج روک دی ،ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور بڑی تعداد میں پٹرول سڑک پر پھیل گیا ،موٹروے پولیس نے فوری طور پر علاقے کو کارنر آف کرتے ہوئے سڑک بند کر دی ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر  الٹنے کا حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر آئل ٹینکر میں ہونے والی لیکج کو بند کر دیا ہے اور تمام تر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

مزید : لاہور