میرا نے پی آئی اے کے خسارے کا حل لیا نکال لیا

میرا نے پی آئی اے کے خسارے کا حل لیا نکال لیا
 میرا نے پی آئی اے کے خسارے کا حل لیا نکال لیا

  


لاہور(شوبز ڈیسک)فلمسٹار میرا نے پی آئی اے کے خسارے کا حل نکالتے ہوئے نانی ، دادی بن جانے والی ائیرسٹس کو تبدیل کر کے خوش شکل اور با اخلاق ائیر ہوسٹس رکھنے کا مشورہ دے دیا ۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا نے کہا کہ پی آئی اے بین الاقوامی ائیر لائن ہے اور کسی دور میں یہ اپنی مثال آپ ہوا کرتی تھی لیکن اب حالات بالکل بدل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں خسارے کی مختلف وجوہات ہوں گی مگر میرے نزدیک خسارے کی وجہ پی آئی اے میں کام کرنے والی وہ ائیرہوسٹس بھی ہیں جو اب دادی اور نانیاں بن چکی ہیں ، انہوں نے کہا طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیا جاتے ہیں مگر نانی ، دادی بننے والی معمر ائیر ہوسٹس کو انڈر گراؤنڈ نہیں کیا جاتا ۔

، پی آئی اے کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خوش شکل اور با اخلاق ائیر ہوسٹس کو مستقل طور پر ائیر لائن کا حصہ بنانا چاہیے ۔میرا نے کہا کہ پچاس سال سے زیادہ عمر کی ائیر ہوسٹس کو انڈر گراؤنڈ کر دینا چاہیے اس سے پی آئی اے کو بڑا فائدہ ہو گا ۔

مزید : کلچر