میری کامیابیوں پر لوگ رشک کرتے ہیں، لائبہ علی

میری کامیابیوں پر لوگ رشک کرتے ہیں، لائبہ علی
 میری کامیابیوں پر لوگ رشک کرتے ہیں، لائبہ علی

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ مجھے اب نئے دشمنوں کی تلاش ہے ، پرانے سارے دوست بن چکے ہیں ،شوبز کی دنیا میں جو کامیابیاں میرے حصہ میں آئی ہیں اس کے ساتھ میرے کام سے حسد کرنے والوں میں بھی اضافہ ہوا مگر میں نے کبھی ان کی پرواہ نہیں کی اور اپنی تمام توجہ اپنے کام پر رکھی اور آج کامیابیوں کی اس منزل پر ہوں جس پر لوگ رشک کرتے ہیں ۔ انہوں نے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ اب مجھے نئے دشمنوں کی تلاش ہے کیونکہ پرانے دشمن اب دشمن نہیں رہے بلکہ دوست بن چکے ہیں ۔لائبہ علی نے کہا کہ میں نے اپنے دشمنوں کے حق میں دعا کی ہے ۔

کبھی ان کے لئے برا نہیں سوچا کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میرے دشمن زیادہ عرصے تک دشمن نہیں رہیں گے ۔ دوست بن کر میرے کارواں کا حصہ ہوں گے ۔

مزید :

کلچر -