سجل کے کردار سے باہر نہیں نکلی، انوشکا شرما

سجل کے کردار سے باہر نہیں نکلی، انوشکا شرما
سجل کے کردار سے باہر نہیں نکلی، انوشکا شرما

  


نئی دہلی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ کچھ ماہ قبل فلم ’’جب ہرے مٹ سجل ‘‘کی شوٹنگ ختم ہونے کی باوجود وہ اپنے سجل کے کردار سے باہر نہیں نکلی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ ماہ قبل فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کی باوجود وہ ابھی تک سجل کے کردار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سجل مجھے چھوڑ رہی ہے وہ ابھی تک مجھ سے جڑی ہے۔فلم کی کہانی پنجابی گائیڈ اور گجراتی لڑکی کے گرد گھومتی ہے ،فلم میں شاہ رخ پنجابی گائیڈ جبکہ انوشکا گجراتی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر