گنیش نے 85کلو وزن کم کر لیا

گنیش نے 85کلو وزن کم کر لیا

ممبئی (نیٹ نیوز )بھارت کے مشہور ایکٹو ڈانس ماسٹر اور کوریو گرافر گنیش اچاریہ 85کلو وزن کم کر کے ’ہیرو ‘ بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈسٹری میں تقریبا 2 دہائی سے فعال کوریوگرافر گنیش آچاریہ کو موٹے آدمی کے نام کے پہچانا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں گنیش آچاریہ نے وزن کم کر کے سب کو چونکا دیا ہے ،گنیش نے اپنا 20 یا30 نہیں بلکہ 85 کلو وزن کم کیا ہے، اس کے بعد انہوں نے اپنے نیو لک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔

ان کا وزن تقریبا 200کلو تھا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ کام میرے لیے بہت مشکل تھا ،گزشتہ ایک سال سے میں نے اپنی باڈی پر توجہ دے رہا ہوں۔گنیش کا کہناتھا کہ جب میرا وزن اتنا زیادہ تھا تب بھی میں رقص کرتا تھا، لیکن اس وقت اور اب میں فرق اتنا ہے کہ میری رقص کرنے کی توانائی اب ڈبل ہو گئی ہے۔

مزید : کلچر