رنبیر کپور ممبئی کی حسینہ کے عشق میں گرفتار

رنبیر کپور ممبئی کی حسینہ کے عشق میں گرفتار
 رنبیر کپور ممبئی کی حسینہ کے عشق میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ممبئی کی ایک حسینہ کے عشق میں گرفتار ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں کئی مقامات پر ایک حسینہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ حسینہ ممبئی کی رہائشی ہے جس سے رنبیر کی ملاقات فلم جگا جاسوس کی تشہیری تقاریب کے دوران ہوئی جب کہ اس بارے میں اداکار کی سابقہ محبوبہ کترینہ کو بھی بخوبی علم ہے۔رنبیر کپور اپنی نئی دوست کے ساتھ خوب سیر سپاٹے کررہے ہیں جب کہ اداکار جب ان کے ساتھ نہیں ہوتے تو انہیں ہر وقت فون پر مصروف دیکھا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -