بھارت اور اسرائیل شیطان ممالک ہیں ، وینا ملک

بھارت اور اسرائیل شیطان ممالک ہیں ، وینا ملک
 بھارت اور اسرائیل شیطان ممالک ہیں ، وینا ملک

  


کراچی(آن لائن) اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو شیطان ممالک اور ان کے وزرائے اعظم کو مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ویناملک نے دونوں ممالک کے سربراہوں میں ہونے والی ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو شیطان ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی تباہی ہے ۔اپنے ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے اور یہ کہ مودی اپنے بڑے ابو یعنی اسرائیلی وزیراعظم سے مل رہے ہیں۔ویناملک نے دونوں ممالک کو فطرتا ایک ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ وینا کا کہنا تھا کہ کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس دورے مقصد دراصل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے لیکن حقیقتا اس دورے کے پیچھے دفاعی مقاصد نظر آرہے ہیں۔

مزید : کلچر