سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے‘ میگھا

سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے‘ میگھا

  

لاہور(آئی این پی)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر میگھانے کہا ہے کہ سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے ۔ میگھانے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ،ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ۔میں نمبر ون کی قائل نہیں ہوں ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے۔معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔

مزید :

کلچر -