کرینا کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد پھر فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ کی بیبو کرینا کپور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ نئی آنے والی فلم ویرے دی ویڈنگ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم "ویرے دی ویڈنگ" رواں سال ریلیز ہوگی ۔فلم میں کرینا کے ساتھ سونم کپور ، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک لمبے سفر پر روانہ ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہی ہوئی ہے۔
کی ریلیز سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور غالب امکان ہے کہ آئندہ ماہ اسے ریلیز کردیا جائے گا۔