شاہ رخ خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے

شاہ رخ خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی دعوت پر یونیورسٹی کے طلباء کیلئے خصوصی لیکچر دیں گے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرنسپل نے شاہ رخ خان کو نومبر میں لیکچر دینے کیلئے پیغام بھیجا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم آپ کو پسند کرتے ہیں۔

اور آپ سے محبت کرتے ہیں لہٰذا اگر آپ یہاں آکر لیکچر دیں گے تو ہم سب کو بے انتہا خوشی ہوگی۔جس کے جواب میں کنگ خان کا آکسفورڈ انتظامیہ کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں باتیں کرنا بے حد پسند ہے، اگر دنیا کے کسی بھی کونے سے انہیں تقریر کیلئے بلایا جائے تو وہ ضرور جائیں گے اور اپنے خیالات دوسروں تک ضرور پہنچائیں گے۔

مزید : کلچر