نرگس آج سے’’شکر ونڈاں‘‘میں پرفارم کرینگی

نرگس آج سے’’شکر ونڈاں‘‘میں پرفارم کرینگی
 نرگس آج سے’’شکر ونڈاں‘‘میں پرفارم کرینگی

  


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرمیں آج سے ڈانسنگ کوئین نرگس کا نیا ڈرامہ’’شکر ونڈاں‘‘شروع ہوگا۔اس ڈرامہ کے رائٹر،ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ڈرامے میں نرگس کے ساتھ کئی نواز انجم،مختار چن،ندیم ساقی سمیت کئی معروف فنکار کام کررہے ہیں۔نرگس نے بتایا کہ میں عید کے دن سے مسلسل شالیمار تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں ،مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہربار مجھے پہلے سے بڑھ کر رسپانس ملتا ہے۔میں نے اس بار بھی شائقین کے لئے نئے آئٹم تیار کئے ہیں۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نہ کچھ نیا پیش کروں ۔

گزشتہ ڈرامہ میں میرے ڈانس آئٹمز کو بے پناہ پذیرائی ملی تھی جس کے لئے پرستاروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید : کلچر