نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلباوطالبات کا تاریخی مقامات کا دورہ

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلباوطالبات کا تاریخی مقامات کا دورہ

  

لاہور (پ ر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے اکیسویں روز طلباوطالبات نے مینارپاکستان‘مزاراقبالؒ ‘مزار حفیظ جالندھری،بادشاہی مسجد اور لاہورمیوزیم کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس دوران طلباوطالبات نے مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ اورقومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری کے مزار پر ان کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ لاہور میوزیم کے دورہ میں بچوں نے تاریخی اشیاء کو بڑے انہماک سے دیکھااور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلبہ کو مینار پاکستان کی تاریخی حیثیت اور پس منظر بارے بھی آگاہ کیا۔

گیا۔طلباوطالبات کے ان مطالعاتی دورے کیلئے پاکستان رینجرز پنجاب، پی ایچ اے، گریٹر اقبال پارک اتھارٹیز اور محکمہ اوقاف کا خصوصی تعاون حاصل تھا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -