یو ای ٹی میں بورڈآف مینجمنٹ فاؤنڈری سروس سنٹر کا اجلاس

یو ای ٹی میں بورڈآف مینجمنٹ فاؤنڈری سروس سنٹر کا اجلاس

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے کانفرنس ہال میں بورڈآف مینجمنٹ فاؤنڈری سروس سنٹر (ایف ایس سی) کا پانچواں اجلاس منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد ،چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ فاؤنڈری سروس سنٹر،پروفیسر ڈاکٹر پرویز مغل چیئر مین آئی ایم ای ڈیپارٹمنٹ، مسٹر اقبال خالد سی ای او راوی سفیرو کاسٹ، مسٹر عاصم قادری سی ای او قدبروس انجنیئرنگ ممبر بی ۔او۔ایم اور دیگر اس اجلاس میں شامل تھے۔ چیئر مین نے او بی ایم کی تین ممبران پر مشتمل کمیٹی کی تعریف کی۔ انہوں نے عوامی اور نجی شراکت داری کی سفارش کی اور نجی سیکٹر میں مشترکہ مالی اور تکنیکی تنظیم کے ساتھ مشترکہ مواقع میں داخل ہونے کی سفارش کی۔ اس اجلاس میں فاؤنڈری کے استحکام کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

سی ای او قد بورس انجنیئرنگ ممبر بی او ایم نے پینل کو بتایا کہ ماحولیاتی مسئلہ کی وجہ سے چین اس فاؤنڈیشن انڈسٹری کی ایک حصہ کہ پاکستان میں منتقل کرنے جا رہا ہے۔مزید براں مقامی صنعت ،بزنس اور ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے کے لیئے ایف ایس سی ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے تمام شرکاء کو اس اجلاس میں شامل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -