جرائم کے خاتمے اور امن کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے عامر چشتی

جرائم کے خاتمے اور امن کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے عامر چشتی

  

لاہور (پ ر) سول سوسائٹی پولیس امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور امن وامان کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کا ہر کارکن اور ممبر منشیات کے خاتمے کیلئے یوسی لیول پر کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ ہم اس کمیٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے یوسی لیول پر کام کر رہے ہیں۔

اور اس میں محنتی، دیانتدار اور باکردار لوگوں کو ذمہ داریاں سونپ رہے ہیں۔ انشاء اللہ مستقبل میں اس کے سودمند نتائج ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نوجوان بچاؤ منشیات مکاؤ ‘‘ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -