تنظیم اسلامی کا اجلاس 8جولائی کو ہوگا

تنظیم اسلامی کا اجلاس 8جولائی کو ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی دفتر گڑھی شاہولاہور میں 8جولائی بروز ہفتہ 10بجے صبح پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی کی دعوت پرتنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید کی صدارت میں مختلف مکاتب فکر اور دینی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کا ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔جس میں ملک میں نفاذ اسلام کی موجودہ صورت حال ،مشرق وسطیٰ کے حالات اور پاراچنار وغیرہ جیسے سانحات کے تناظر میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں مسلسل اضافے اور دہشت گردی کی جنگ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جاے گا۔

لے کردینی جماعتوں کی طرف سے مشترکہ مؤقف اور متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ابتدائی مشاورت ہوگی ،جبکہ مجلس فروغ نظریۂ پاکستان کے اساسی رہنماؤں مولاناعبدالرؤف فاروقی،مولانا زاہدالراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ 8جولائی ہفتہ کو 3بجے سہ پہر مجلس احراراسلام کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ایک مشاورتی میٹنگ کریں گے اور دینی جماعتوں کے زیر اہتمام 14اگست کے یوم آزادی کے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4