پنجاب یونیورسٹی اور عمل اکیڈمی کے مابینکیرئیر کی تیاری پر مبنی تربیتی پروگرام کا معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور عمل اکیڈمی کے مابینکیرئیر کی تیاری پر مبنی تربیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ اور عمل اکیڈمی کے مابین سٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے فنڈکئے گئے شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے طلبہ کے لئے عمل اکیڈمی کے زیر اہتمام متعلقہ شعبوں میں کرئیر کی تیاری پر مبنی تربیتی پروگرام کیلئے معاہدہ طے پا گیاہے ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیئرپرسن شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، ڈاکٹر محمد رفیق، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، چیف ایگزیکٹیو عمل اکیڈمی بین جی ولیمز اور علی صدیق نے شرکت کی۔پروگرام کے مطابق طلبہ کی ابلاغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، انٹرویو، سی وی رائٹنگ ، مائنڈ سیٹ سمیت نوکریوں کے حصول کیلئے ضروری مہارتوں کو بہتر کیا جائے گا۔


۔ اس اشتراک کے نتیجہ میں پنجاب یونیورسٹی اور پروگرام میں حصہ لینے والے دیگر طلباؤ طالبات کی نہ صرف مہارتوں کو نکھارنے میں مددملے گی بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کر سکیں گے۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ معاہدہ سے طلبہ میں پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈمی اور انڈسٹری کے مابین ترقی پسند کردار کو فروغ ملے گا۔چیئرپرسن شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ اس پارٹنرشپ سے شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے طلباؤ طالبات اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے عملی زندگی میں استفادہ کر سکیں گے۔