تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے چلڈرن لائبریری میں تقریب

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے چلڈرن لائبریری میں تقریب

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ حب اوریوتھ فار انٹی نارکوٹکس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں محکمہ تعلیم پنجاب کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز زاہد میاں ، پروفیسر شہناز ستار ، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور دیگر سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چھ اعشاریہ سات ملین لوگ منشیات کے عادی ہیں۔ ان میں زیادہ تر 25 سے 39 سال کی عمر کے لوگ شامل ہیں۔منشیات کے عادی لوگوں کیلئے پاکستان میں صرف 1990 بیڈ موجود ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں کو سموک فری بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ہر تعلیمی ادارے میں ایک فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -