امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس سکردومیں تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 8ستمبر سے منعقد ہوگا۔ تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، ، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے، کنونشن کے اہم پروگرامات میں، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے صدور، سابق مرکزی صدور، علما، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق برادرنئیر جعفری کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4