ہجویری یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی اورکمپیوٹرسائنس کے طلبہ کا ڈگریاں نہ ملنے پر احتجاج

ہجویری یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی اورکمپیوٹرسائنس کے طلبہ کا ڈگریاں نہ ملنے ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہجویری یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی اورکمپیوٹرسائنس کے طلبہ نے ڈگریاں نہ ملنے پریونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف گورو مانگٹ روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیسیں واپس کرنے کامطالبہ کردیا۔طلبہ نے پلے کارڈ اور بینر اٹھاکرانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود ڈگریاں نہ دینے پر پرہجویری یونیورسٹی کے ڈیڑھ سو سے زائد طلباوطالبات نے گورومانگٹ روڈپر یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ طلباء کاکہناتھا کہ لاکھوں روپے فیسیں اداکرنے کے باوجود ڈگریاں نہ ملنے سے انہیں نوکری کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں۔طلباء وطالبات نے الزام عائدکیاکہ پولیس نے انہیں دھمکیاں دیں اور احتجاج زبردستی رکوادیا۔انہوں نے بتایاکہ یقین دہانی کے باوجودمطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ۔ طلبا ء کا کہنا تھا کہ ڈگری کا حصول اْن کاحق ہے، اگراس سے محروم رکھا گیا تواحتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -