امام احمد رضا خاں قادری علوم و معارف کا ایک سمندر تھے ،اشرف آصف
لاہورپ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کیسربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے برصغیر کے عظیم مصلح اور عالمی و روحانی پیشوا حضرت امام احمد رضا بریلوی کے یوم ولادت کی مناسبت سے مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اعلی ٰحضرت امام احمد رضا خاں قادری علوم و معارف کا ایک سمندر تھے ۔آپ نے مسلمانان ہند کو تہذیب حجازی کا گرویدہ بنایا ۔
آپ نے ایسے دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا جب کاروان اسلام پر ہر طرف سے حملے ہو رہے تھے تو آپ کے افکار حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کے لیے ایک معیار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کی گرداب میں پھنسی کشتی کو کنارے پر لگانے کے لیے دن رات محنت کی۔آپ کے فتاوٰی نے برطانوی سامراج کے دانت کھٹے کیے۔ آپ دو قومی نظریہ کے علمبردار تھے آپ نے اکھنڈ بھارت کی سوچ کے خلاف علم اور قلم سے جہاد کیا ۔آپ نے ہندومسلم اتحاد کو مسترد کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کو انگریزوں کے خلاف جدا گانہ جدوجہد کا رستہ دکھایا۔