دوستوں کا نوبیاہتا میاں بیوی کو شادی کا عجیب و غریب تحفہ،گھر گھاس سے بھر ڈالا

دوستوں کا نوبیاہتا میاں بیوی کو شادی کا عجیب و غریب تحفہ،گھر گھاس سے بھر ڈالا
 دوستوں کا نوبیاہتا میاں بیوی کو شادی کا عجیب و غریب تحفہ،گھر گھاس سے بھر ڈالا

  

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر لڑکے لڑکی کو اپنی شادی پر توقع ہوتی ہے کہ ان کے دوست انہیں اچھے اچھے تحائف دیں گے لیکن ہالینڈ میں ایک دولہا دلہن کو ان کے دوستوں نے ایسا خوفناک تحفہ دے ڈالا کہ بیچاروں کو شادی کی رات ہی گھر سے باہر گزارنی پڑ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے شہر نیڈر ہیمرٹ میں رینے اور مارسیلے وین ڈی ورکین نامی دولہا دلہن کی شادی ہوئی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس لوٹے تو یہ دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ ان کا گھر کسی چڑیا گھر کا منظرپیش کر رہا تھا۔ گھر کے اندر اور لان میں درجنوں مرغیاں اور خرگوش پھر رہے تھے۔ ہر کمرہ کاٹھ کباڑ اور سوگھی گھاس کی گانٹھوں سے بھرا ہوا تھا۔ کمروں میں پلاسٹک کے ٹب رکھے تھے جن میں مچھلیاں تیر رہی تھیں۔ گھر کا یہ حشر ان کے دوستوں نے شادی کے تحفے کے طور پر کیا تھا۔ اب اس حالت میں گھر میں رات گزارنا ممکن نہیں تھا چنانچہ انہیں باہر جائے امان ڈھونڈنی پڑی۔ اگلے روز ان کے دوست ان کے گھر آئے اور ان کے ساتھ مل کر پورے گھر کی صفائی کی۔

۔ رینے اور مارسیلے کا کہنا تھا کہ ’’یہ عملی مذاق اگرچہ بہت سنگین تھا لیکن ہم نے اس کے مزاحیہ پہلو کو مدنظر رکھا۔ جب کبھی ہمارے ان دوستوں کی شادی ہو گی تو یقیناًہم اس سے بڑھ کر انہیں کوئی تحفہ دیں گے۔ اگلے روز جب سب دوستوں نے واپس آ کر گھر صاف کرنے میں مدد دی تو یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن بن گیا۔‘‘

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -