لندن، ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا آغاز،میلہ9جولائی تک جاری رہے گا

لندن، ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا آغاز،میلہ9جولائی تک جاری رہے گا
 لندن، ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا آغاز،میلہ9جولائی تک جاری رہے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں دنیا کے سب سے بڑے پھولوں کے میلے آر ایچ ایس ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا گزشتہ روز باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس میلے میں ہر قسم کے رنگ برنگے پھول دلچسپ انداز اور ترتیب کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔پھولوں کے اس میلے کو سجانے کے لیے سینکڑوں افراد پر مشتمل ٹیم نے کئی ہفتوں تک شب و روز کام کرتے ہوئے درجنوں ایکڑ رقبے کو پھولوں کی جنت میں تبدیل کرڈالا ہے۔ہر سال کی طرح اس بھی منتظمین کی جانب سے اس فلاور شو میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ4جولائی سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا میلہ9جولائی تک جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -