کیا آپ اس تصویر میں موجود گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

کیا آپ اس تصویر میں موجود گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟
 کیا آپ اس تصویر میں موجود گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔کچھ عرصے قبل سامنے آنے والی اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک خاتون ساحل کے پاس تختے پر کھڑی کچھ پڑھ ہیں جو کہ کچھ غیر معمولی نہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔کیا آپ نے اسے دیکھا؟اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو لگے گا کہ یہ خاتون جس تختے پر کھڑی ہیں وہ اڑ رہا ہے۔یہ حیران کن لگتا ہے مگر ہے نہیں درحقیقت یہ تصویر ہی اس انداز میں لی گئی ہے کہ پرچم کے سائے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ خاتون کا تختہ ہوا میں نظر آتا ہے حالانکہ وہ ریت پر رکھا ہوا ہے۔فوٹوگرافر کے مطابق یہ تصویر اتفاق طور پر ہی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی تھی اور اسے ایڈٹ بھی نہیں کیا گیا۔تاہم اس تصویر نے انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کے ذہنوں کو ضرور گھما کر رکھ دیا۔