مریم نوا ز جے آئی ٹی کے سامنے بہادر بیٹی کی طرح پیش ہوئیں : سلمیٰ آپا

مریم نوا ز جے آئی ٹی کے سامنے بہادر بیٹی کی طرح پیش ہوئیں : سلمیٰ آپا

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)دارالسلام انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر اور پاکستان کی مشہور دینی و سماجی خاتون رہنما میجر (ر) سلمیٰ آپا نے کہا کہ مریم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے ایک بہادر بیٹی کی طرح پیش ہوئیں اور پھر ایک بہادر قومی رہنما کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے قوم کو درپیش حقیقی چیلنجوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آج کی گفتگو نے ثابت کر دیا کہ وہ صحیح معنوں میں پاکستانی قوم کا مستقبل ہیں ۔ اور وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی وراث ہیں ۔ انہوں نے جے آئی ٹی میں صرف اپنی فیملی کا نہیں بلکہ اس ملک کے کروڑوں عوام کا کیس پیش کیا جو اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی مسلم لیگ سے وابستہ کئے بیٹھے ہیں لیکن ہمارے مخالف انہیں ایک پائی کی بھی کرپشن کا کیس نہیں لا سکے ۔ میجر (ر)سلمہ آپا نے کہا کہ ایک اور جے آئی ٹی 2018کے انتخابات میں عوام لگائیں گے جس میں وہ الزامات نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔ اور اس حقیقی جے آئی ٹی میں مسلم لیگ کامیاب ہوگی ۔

سلمیٰ آپا

مزید :

علاقائی -