صرف اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے کام نہیں چلے گا ، سپریم کورٹ کا سندھ پولیس کے اعلٰی افسروں کیخلاف تحقیقات کا حکم

صرف اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے کام نہیں چلے گا ، سپریم کورٹ کا سندھ پولیس ...

  

کراچی (اے این این) سپریم کورٹ نے بڑی مچھلیوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر برہم ہوتے ہوئے کہا ہے کہ صرف چھوٹوں کے خلاف کارروائی سے کام نہیں چلے گا۔ عدالت نے کمیٹی کوڈی آئی جی رینک کے افسروں کیخلاف انکوائری کی اجازت دے کردو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گزشتہ روز مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سندھ پولیس کے اہل کاروں کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جس میں سپریم کورٹ کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے عبوری رپورٹ جمع کرادی۔سپریم کورٹ نے بڑے پولیس افسروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ صرف اہلکاروں اوراے ا یس آئیزکیخلاف کارروائی ہورہی ہے۔جسٹس گلزاراحمد نے عدالت کاتحقیقاتی کمیٹی سے استفسارسے کیا کہ آپ نے بڑی مچھلیوں کوکیوں نہیں پکڑا؟۔عدالت نے 2ہفتوں میں پولیس افسراوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ

مزید :

علاقائی -