عمران چور مچائے مشور کی زندہ مثال ، الزامات کی بنیاد پر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے : مریم اورنگزیب

عمران چور مچائے مشور کی زندہ مثال ، الزامات کی بنیاد پر قوم کو مزید بے وقوف ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چورمچائے شور کی زندہ مثال ہیں،وہ الزامات کی بنیاد پر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے بلکہ ان کے چہرے سے نقاب بہت جلد اتر جائے گا۔انہوں نے اس ردعمل کا اظہار عمران خان کے بیان پر کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شریف خاندان کو مجرم ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں حالانکہ ان کی اپنی مثال چور مچائے شور کی مانند ہے،وہ نوازشریف اور ان کے خاندان سے احتساب مانگنے کیلئے تو شور مچا رہے ہیں لیکن خود اڑھائی سال سے الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دے پائے ہیں۔ تختیاں لگانے اور شریف برادران کے خلاف الزامات کو ہوا دینے سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا بلکہ ان کی اصلیت بہت جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گی۔

مریم اورنگزیب

مزید :

علاقائی -