سندھ: لیگل کمیٹی نے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دیدی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم لیگل کمیٹی نے دی۔ ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مقدمہ بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا جبکہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں چار رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے لئے منظورکر لیا گیا۔ پریڈی کے علاقے میں چار فوجی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ مقدمات کے ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری گرفتار ہو چکے ہیں، جن کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔ حکومت سندھ دہشتگردی کے 26 مقدمات پہلے ہی فوجی عدالتوں کو بھیج چکی ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے پہلے فیصلے پر عمل درآمد، دہشت گردی کے 10 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کے لئے منظور کر لئے گئے۔
مقدمات