پاکستان اور افغانستان میں دو طرفہ مذاکراتی عمل آگے بڑھ رہاہے، نواز شریف

پاکستان اور افغانستان میں دو طرفہ مذاکراتی عمل آگے بڑھ رہاہے، نواز شریف

دوشنبہ (تجزیہ نگار خصوصی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کیلئے بھی اتناہی اہم ہے جتنا افغانستان کیلئے ۔ اخبار نویسوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے خطے کے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا چاہئے ، پاکستان اور افغانستان میں دو طرفہ مذاکراتی عمل ، آستانہ میں ہونیوالے فارمولے کے تحت آگے بڑھ رہاہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان آستانہ کے فالو اپ میں ایک میکانزم کا مسودہ کابل بھجوا چکا ہے جس کے بارے میں افغان صدر اشرف غنی نے استفسار پر بتایا کہ ان کے سلامتی کے مشیر حنیف اتمار علاج کی غرض سے جرمنی گئے ہوئے ہیں ، ان کی افغانستان واپسی پر مسودہ کو دیکھ کر اسے پاکستان بھیجاجائیگا، اس کے بعد دو طرفہ میکانزم کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے اقدامات کی تصدیق اور مانیٹرنگ کا نظام وضع ہوجائیگا، سرتاج عزیز نے بتایاکہ اگر مسودہ دونوں ملکوں کی منظوری کے بعد حتمی شکل اختیار کر گیا تو اس کے تحت تشکیل پانے والے میکانزم کے نتیجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کا رشتہ گہرا ہوجائے گا ۔

مزید : علاقائی