الزام لگانے والے سلطانی گواہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مصدق ملک

الزام لگانے والے سلطانی گواہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مصدق ملک

  

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے سلطانی گواہ ڈھونڈے کی کوشش کر رہے ہیں ۔پی آئی ڈی میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ جس دن جے آئی ٹی بنی ہم نے مٹھائیاں اس لئے بانٹی تھیں کہ ہم انصاف کے متلاشی ہیں اورہم کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مودبانہ گزارش ہے جے آئی ٹی کے طریقہ کار کو قانونی دائرہ کار میں لایا جائے۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ جے آئی ٹی یا تو کوئی فیصلہ کر چکی ہے یا وہ 77 ء کے الیکشن کی طرح 90 روز کی توسیع چاہتی ہے ۔ حکومت کے خلاف سازش ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ میں سیاست میں نو وارد ہوں، سازش کون کر رہا ہے اس کا میڈیا کو پتہ لگانا چاہئے ۔

مصدق ملک

مزید :

علاقائی -