2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی،غیر ملکی جریدہ
لندن(اے این این ) غیر ملکی جریدے نے نواز شریف حکومت کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں بھی ن لیگ کامیاب ہو گی۔غیرملکی جریدے " اکنامک انٹیلی جنس یونٹ " نے پاکستان پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2018 میں بھی مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقدار سنبھالنے میں کامیاب ہوجائے گی، الیکشن میں کامیابی کے بعد موجودہ حکومت انفرا اسٹریکچر اور توانائی کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی، جس سے معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہے گا اور آئندہ برسوں میں بھی معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر گھٹنے سے اشیا خورد نوش اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے اور آئندہ برس مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 8 رہے گی۔اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی مخالفت کے باعث نجکاری کا عمل آنے والے برسوں میں بھی سست روی کا شکار رہے گا جبکہ چین پاکستان کی معاشی معاونت جاری رکھے گا اور پاکستان کی آبادی غیر ملکی سرمایا کاروں کواپنی جانب راغب کرے گی۔
غیرملکی جریدہ