جنرل باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

جنرل باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

  

راولپنڈی(این این آئی )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو ہونیوالی ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں حالات کو معمول پر لانے کی غرض سے فوج کی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دستیاب وسائل سے استفادہ کیلئے صوبہ بلوچستان کی معاونت کو ایک مقدس فریضہ اور فخر سمجھتی ہے ۔

جنرل باجوہ

مزید :

علاقائی -