سکول کی گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے سے روکنے کا حکم،سیکرٹری بلدیات کوتحقیقات کی ہدایت

سکول کی گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے سے روکنے کا حکم،سیکرٹری بلدیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں سکول گرّاؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے سے روکتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو 30دن میں اس معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان انور رانا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سکول گراونڈ پر غیر قانونی طور پر مویشی منڈی قائم کی جا رہی ہے، مویشی منڈی کے لئے پنجاب حکومت سے اجازت نہیں لی گئی، عدالت نے سکول گراؤنڈ کی جگہ پر مویشی منڈی روکنے کا حکم دے۔
مویشی منڈی

مزید :

علاقائی -