عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع قانون پر عملدرآمد کے لئے درخواست دائر

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع قانون پر عملدرآمد کے لئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے، اس سلسلے میں فواد عادل ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نان سموکنگ آرڈیننس 2002 ء نافذ ہے، آرڈیننس کے علاوہ سیگریٹ نوشی پر پابندی کے رولز بھی موجود ہیں، آرڈیننس اور رولز کے باوجود عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی نہیں روکی جا رہی، کالجز، ہسپتالوں اور عدالتوں کے اردگرد سگریٹ فروخت کئے جا رہے ہیں۔

سگریٹ نوشی

مزید :

علاقائی -