وزیر اعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی

وزیر اعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)استعفیٰ دئیے بغیر جے آئی ٹی میں پیش ہونے پرلاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء نے وزیر اعظم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جس کے دوران وہ گو نواز گو کے نعرے بھی لگاتے رہے۔اس سے قبل ہائی کورٹ بار کے اجلاس عام میں بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کے مطالبہ کا عیادہ کیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ بار نے مستعفی ہوئے بغیر جے آئی ٹی میں پیش ہونے پر وزیر اعظم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار میں مذمتی اجلاس منعقد کیا اور بار روم کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔اجلاس کے دوران وکلاء وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔وکلاء نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہراتے ہوئے تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ہائیکورٹ بار کے صدرچودھری ذوالفقاراور دیگر عہدیداروں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ہوئے بغیر وزیراعظم کی حیثیت سے جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف کاپیش ہوناانصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔

وکلاء ریلی

مزید : علاقائی