ٹرائل کے مرحلہ پر ملزموں کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا،سپریم کورٹ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹّ نے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کے مرحلہ پر ملزموں کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں فاضل بنچ نے یہ ریمارکس دوہرے قتل میں گرفتارملزم کی رہائی کے لئے دائرکی گئی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے دیئے ۔دورکنی بنچ نے دوہرے قتل کیس کے ملزم مصطفی رشید کی درخواست ضمانت پرسماعت کی ، وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ تھانہ کوٹ نیناں شکرگڑھ نے محمد نواز اورشہبازعلی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا، ملزم 18مئی 2016ء سے جیل میں ہے، ضمانت منظور کی جائے، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل پنجاب اورمدعی مقدمہ کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دوہرے قتل کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔
ٹرائل،مرحلہ