سبزہ زار،ماڈل بازار میں خوفناک آتشزدگی،40 دکانیں جل گئیں،60 متاثر

سبزہ زار،ماڈل بازار میں خوفناک آتشزدگی،40 دکانیں جل گئیں،60 متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار ماڈل بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 40 دوکانیں جل گئیں ، 60دوکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ آگ اور دھواں کے بادل دور دور تک دیکھائی دئیے۔علاقے میں خوف کی فضاقائم ہو گئی ۔ امدادی ٹیموں نے 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں ماڈل بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،گھروں میں موجود خواتین اور بچے باہر نکل آئے ۔ تاجر بے بسی کے عالم میں اپنی جلتی دوکانوں کو دیکھتے رہے۔ دوکا نوں میں کپڑا اور کاسمیٹک کا سامان ہونے کی وجہ سے آگ تیز ی سے پھیلی ۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 2گھنٹے کیہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 40دوکانیں مکمل طور پر جل گئیں 60دوکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔

مزید :

علاقائی -