بارش اور طوفان سے سائن بورڈ گرگیا، شوروم کا مالک جاں بحق ،ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی

بارش اور طوفان سے سائن بورڈ گرگیا، شوروم کا مالک جاں بحق ،ٹریفک حادثات میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) چوہنگ کے علاقہ میں طوفانی بارش کے دوران دکان کا سائن بورڈ گرنے سے نیچے آ کر 34سالہ شوروم کا مالک ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر 34 سالہ خرم ملک نے گاڑیوں کا شوروم بنا رکھا تھا کہ گزشتہ شام اپنے شوروم کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک طوفانی بارش کے دوران اسکے شوروم کا سائن بورڈ زور دار دھماکے کے ساتھ اس کے اوپر گرا ۔شہر کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔ جہاں پر دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔چائنہ سکیم کے علاقے میں تیز بارش اور آندھی کے باعث گھر کی دیوار اچانک زور دار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود تین کمسن بچیاں علیشاء،رضوانہ اور ماہ نورملبے تلے دب کر زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -