دہشت گردوں کو اسلحہ کے لائسنس بنا کر دینے میں ملوث 3ملزمان کے کیس کی سماعت ملتوی

دہشت گردوں کو اسلحہ کے لائسنس بنا کر دینے میں ملوث 3ملزمان کے کیس کی سماعت ...

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے دہشت گردوں کو مبینہ طور پر اسلحہ کے لائسنس بنا کر دینے کے کیس میں ملوث 3ملزمان کے کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔

سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے اسلحہ برانچ ضلع کچہری کے 3سابق ملازم سہیل بابر، شوکت اور وقارعلی کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ۔ملزمان پر الزام ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی دہشت گردوں کو اسلحہ کے لائسنس بنا کر دیتے تھے۔ چالان عدالت میں آنے پر کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی