مزنگ،نشہ کرنیوالے گروپ میں جھگڑا،چھریوں کے وار سے ایک ہلاک

مزنگ،نشہ کرنیوالے گروپ میں جھگڑا،چھریوں کے وار سے ایک ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے+خبر نگار)مزنگ کے علاقہ میں نشے کے عادی دو افراد نے اپنے ساتھی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کا آپس میں نشہ خریدنے کیلئے پیسوں پر جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ کے بیانات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو اسکے دو ساتھیوں نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ ابھی تک مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جائے واردات سے فرانزک شواہد اکھٹے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔اس موقع پر تھانہ ایس ایچ او محمد عرفان نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -