بھاٹی گیٹ اور ماڈل ٹاؤن میں 5لاکھ لوٹ لیے گئے ، 2گاڑیاں 5موٹر سائیکلیں چوری

بھاٹی گیٹ اور ماڈل ٹاؤن میں 5لاکھ لوٹ لیے گئے ، 2گاڑیاں 5موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(خبرنگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق گر ین ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شمیم کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آیا اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر3 لاکھ60ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا جبکہ مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شمس کے گھر میں 4 ڈاکو گھس آئیں اور فیملی کو یر غما ل بنا کر4 لاکھ20ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن،بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں جا وید کے گھر سے 2 لاکھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں مبین کے گھر سے3 لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے اورمز نگ کے علا قہ میں فا روق اور اسکی فیملی سے1 لا کھ10 ہز ار کی نقد ی ،شا د ما ن کے علا قہ میں اکبر اور اسکی فیملی سے 65 ہز ار کی نقد ی اور موبا ئل فو ن،چو ہنگ کے علا قہ میں جنید اور اسکی فیملی سے98 ہزار اور مو با ئل فو ن،پر انی انا ر کلی میں ذوالفقار سے47ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شما لی چھا ؤ نی میں شہبا ز ،یکی گیٹ میں فر ید کی گا ڑ یا ں جبکہ نو اب ٹا ؤ ن میں اعظم ،لٹن روڈمیں سجا د اورشا لیما ر میں اسد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی